Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / کیا ہر دس منٹ میں سات بار ہنسنا ممکن ہے؟

کیا ہر دس منٹ میں سات بار ہنسنا ممکن ہے؟

نیویارک ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہنسنا ایک عجیب سا عمل لگتا ہے لیکن اس کے باوجود ہر کوئی ہنستا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ہر دس منٹ کی گفتگو میں لوگ سات بار ہنستے ہیں۔ اگر لوگوں سے پوچھا جائے کہ ان کو کس بات پر ہنسی آتی ہے تو وہ اکثر کہیں گے کہ لطیفوں پر لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم سب سے زیادہ تب ہنستے ہیں جب ہم لوگوں سے بات چیت کر رہے ہوتے ہیں۔ ہنسنے کو ہم اپنے جذبات کے اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ جب ہم ہنستے ہیں تو مختلف قسم کی آوازیں نکالتی ہیں۔ ہر کسی کی ہنسی کی آواز الگ ہوتی ہے۔ بلند آواز سے قہقے لگانا ایک قدیم روایت ہے۔ ہنسنا بغیر بولے اپنے جذبات کے اظہار کا ایک طریقہ ہے، ہنستے وقت ہم جو آوازیں نکالتے ہیں وہ ہماری عام بات چیت سے مختلف آوازیں ہوتی ہیں اگر غور کیا جائے تو وہ جانور کی آوازوں سے ملتی جلتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT