Tuesday , September 18 2018
Home / سیاسیات / کیا ہماری عورتیں بچے پیدا کرنے کی مشین ہیں

کیا ہماری عورتیں بچے پیدا کرنے کی مشین ہیں

نئی دہلی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے ’’چار بچوں‘‘ والے تبصرے پر صدر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال نے آج بی جے پی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہماری عورتیں بچے پیدا کرنے کی مشین ہیں؟انتخابات سے پہلے بی جے پی قائدین نے تیقن دیا تھا کہ خواتین کو مکمل حفاظت اور صیانت فراہم کی جائے گی لیکن انتخاب

نئی دہلی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے ’’چار بچوں‘‘ والے تبصرے پر صدر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال نے آج بی جے پی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہماری عورتیں بچے پیدا کرنے کی مشین ہیں؟انتخابات سے پہلے بی جے پی قائدین نے تیقن دیا تھا کہ خواتین کو مکمل حفاظت اور صیانت فراہم کی جائے گی لیکن انتخابات کے بعد یہ پارٹی خواتین کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔ میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ کیا ہماری عورتیں بچے پیدا کرنے کی مشین ہیں۔ اگر وہ (خواتین) ایسا کریں تو انہیں کھانا کہاں سے کھلایا جائے گا ۔ کجریوال تیمارپور حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جہاں عام آدمی پارٹی کے امیدوار پنکج پشکر اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے صدر دہلی بی جے پی ستیش اپادھیائے پر تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’’دستاویزات‘‘ پیش کی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ برقی توانائی کی تقسیم کار کمپنی کے مالی روابط ’’ظاہر‘‘ کرتی ہیں۔ انہوں نے صدر دہلی بی جے پی کو چیلنج کیا کہ اگر یہ ’’ثبوت‘‘ پیش کیا جائے تو کیا وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ اس کے برعکس اپادھیائے نے کجریوال کے خلاف ایک قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان پر کل بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کل کجریوال نے کہا تھا کہ برقی توانائی تقسیم کار کمپنی اور صدر بی جے پی دہلی کے درمیان گٹھ جوڑ ہے۔اپنی نوٹس میں اپادھیائے کجریوال کو اندرون 24 گھنٹے ثبوت پیش کرنے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کا چیلنج دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT