Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / کیا ہندوستان ‘ پاکستان و چین سے مقابلہ کی اہلیت رکھتا ہے ؟

کیا ہندوستان ‘ پاکستان و چین سے مقابلہ کی اہلیت رکھتا ہے ؟

راجیہ سبھا میں جے ڈی یو رکن کے سی تیاگی کا سوال ۔ ائر فورس میں طیاروں کی کمی کا حوالہ
نئی دہلی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتادل یو کے رکن کے سی تیاگی نے آج حکومت سے راجیہ سبھا میں سوال کیا کہ آیا انڈینا ائر فورس ‘ پاکستان اور چین سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ؟ ۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کے سی تیاگی نے کہا کہ ائر فورس کے پاس پاکستان سے نمٹنے کیلئے درکار تعداد میں طیارے موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ہندوستان کی موجودہ ضروریات جہاں 65 طیاروں کی ہیں وہیں ملک میں صرف 33 جنگی طیارے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ائر فورس کے سربراہ نے حال ہی میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ملک کے پاس پاکستان اور چین سے مقابلہ کیلئے درکار تعداد میں طیارے موجود نہیں ہیں۔ مسٹر تیاگی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان 3,300 کیلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ اس علاقہ میں حالات خراب کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر دفاع سے یہ سوال کرنا چاہتے ہیں کہ آیا انڈین ائر فورس میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ پاکستان اور چین سے مقابلہ کرسکے ؟ ۔ اگر ایسا ہے تو ہمیں اس سے مطلع کیا جانا چاہئے ۔ کانگریس کی رکن رینوکا چودھری نے دوبئی سے کام کرنے والی کمپنی کی جانب سے سریکا کلم بیچ پر جاری غیر قانونی کانکنی کا مسئلہ اٹھایا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ یہ کمپنی تھوریم کی ایکسپورٹ کیلئے ہندوستان آئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے کوئی منظوری نہ ملنے کے باوجود کمپنی کی جانب سے قیمتی معدنیات نکالنے کا کام جاری ہے جبکہ یہ قومی دولت ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کمپنی نے ماحولیات سے متعلق تمام قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ترنمول کانگریس کے رکن ویویک گپتا نے مغربی بنگال میں فراکا ڈیم پر گذشتہ دو دن سے کام رک جانے کی وجہ سے مقامی عوام کو ہونے والے مسائل سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جو برقی پیدا ہوتی ہے وہ کام رک جانے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT