Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / کیب ڈرائیور پر حملہ کے الزام میں نائجیریائی خاتون گرفتار

کیب ڈرائیور پر حملہ کے الزام میں نائجیریائی خاتون گرفتار

نئی دہلی 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک نائجیریائی خاتون کو ایک اولہ کیب ڈرائیور پر حملہ کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ افریقیوں کے ایک گروپ نے جنوبی دہلی کے علاقہ راجپور خورد میں جاریہ ہفتہ کے اوائل میں یہ حملہ کیا تھا۔ اس کیس میں یہ دوسری گرفتاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ کے دن ہی 30 مئی کو ایک روانڈا کی خاتون کیفا کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ دوسری ملزمہ جنیت متوطن نائجیریا کو دہلی میں کل گرفتار کرلیا گیا۔ یہ دونوں ملزمین ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود ہندوستان میں قیام پذیر تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جنیت اور کیفا نے اولہ سرویس کے ذریعہ 51 سالہ نورالدین کی کیب بُک کروائی تھی جب ڈرائیور نے 4 سے زائد مسافرین کو بٹھانے سے انکار کردیا تو 6 افریقیوں کے گروپ نے حالت نشہ میں زدوکوب کیا تھا۔

 

داعش سے وابستہ دوسرے مشتبہ شخص کے خلاف فرد جرم داخل
نئی دہلی ، 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) کے نظریات کو فروغ دینے اور لوگوں کو اس میں شامل ہونے کے لئے اکسانے والے ایک شخص کے خلاف جے پور کی خصوصی عدالت میں فرد جرم داخل کردی ہے ۔ جانچ ایجنسی نے گزشتہ روز دہلی میں بھی خصوصی عدالت میں داعش سے وابستہ ایک مشتبہ شخص کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق جس مشتبہ شخص کے خلاف آج چارج شیٹ دائر کیا گیا ہے وہ کرناٹک کے گلبرگہ کا رہنے والا 33 سالہ محمد سراج الدین عرف محمد سراج ہے ۔ سراج کو گزشتہ دسمبر میں جے پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT