Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / کیتھلک پادری کی موت میں کسی سازش کا امکان مسترد

کیتھلک پادری کی موت میں کسی سازش کا امکان مسترد

پاناجی۔27ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فارنسک رپورٹ میں کیتھلک پادری اور کارکن بسمارک کی موت کی توثیق کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ وہ غرق ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔قبل ازیں  ان کی غرقابی کے خلاف محکمہ سیاحت کے بڑے پراجکٹس کے روبرو احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے ۔ کیتھلک پادری ان کے دیہات میں پُراثرار حالات میں گذشتہ ماہ دریا میں ہلاک دستیاب ہوئے تھے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( جرائم) کارتک کشیف نے کہا کہ اس طرح ان کی قتل کی سازش کی افواہیں ختم ہوجاتی ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کی دو مختلف رپورٹس میں ان کے جسم پر موت سے پہلے کوئی زخم آنے کی تردید کی گئی ہے ۔ چنانچہ ان کی موت کسی سازش کا نتیجہ نہیں بلکہ وہ دریا میں غرق ہونے کی وجہ سے فوت ہوئے تھے ۔ قبل ازیں سی ایف ایس ایل نے کہا تھا کہ اُسے کیتھلک پادری کی موت پُراسرار حالت کا نتیجہ نہیں معلوم ہوتی ۔ اُن کی نعش ایک معاون دریا سینٹ اسٹیون جزیرہ کے پاس تیرتی ہوئی دستیاب ہوئی تھی ۔ قبل ازیں یہ دو دن سے گھر سے غائب رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT