کیتھولک عیسائیوں کے لفظ ’’اللہ ‘‘ کے استعمال پر

پتراجیا 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں مسلمانوں نے ملائیشیا کی عدالت العالیہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا کیونکہ عدالت نے کیتھولک کلیسا کی جانب سے خدا کے لئے لفظ ’’اللہ‘‘ استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست پیش کی ہے اور عدالت العالیہ نے فیصلہ کرنے میں تاخیر کردی ہے۔ کلیسا نے گزشتہ اکٹوبر میں تحت کی عدالت کے ایک فیصلہ کے خلاف

پتراجیا 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں مسلمانوں نے ملائیشیا کی عدالت العالیہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا کیونکہ عدالت نے کیتھولک کلیسا کی جانب سے خدا کے لئے لفظ ’’اللہ‘‘ استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست پیش کی ہے اور عدالت العالیہ نے فیصلہ کرنے میں تاخیر کردی ہے۔ کلیسا نے گزشتہ اکٹوبر میں تحت کی عدالت کے ایک فیصلہ کے خلاف عدالت العالیہ میں اپیل کرچکا ہے۔ اُس کا ادعا ہے کہ تحت کی عدالت کا فیصلہ حکومت کی جانب سے غیرمسلموں کو مقامی زبان میں عربی لفظ ’’اللہ‘‘ استعمال کرنے پر عائد امتناع کی تائید میں کیا گیا ہے۔ اِس مسئلہ پر مسلم غالب اکثریت والے کثیر نسلی ملک میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ سات رکنی ججس کی ایک بنچ نے پتراجیا میں اپنے فیصلہ کو موخر کردیا جبکہ مقدمہ کی سماعت مکمل ہوچکی ہے۔ فیصلہ کی دونوں فریقین کے مباحث کی سماعت کے بعد کوئی اشارہ بھی نہیں دیا گیا۔ کلیسا کے وکیل سائرس داس نے کہاکہ اُسے اعتماد ہے کہ کمیٹی مکمل سماعت کے بعد اجازت دیدے گی۔ یہ مقدمہ عظیم عوامی اہمیت کا ہے۔

TOPPOPULARRECENT