Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / کیرالا اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

کیرالا اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

تھروننتا پورم ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا اسمبلی میں آج سی پی ا یم کی زیر قیادت ایل ڈی ایف اپوزیشن نے شعبہ صحت بالخصوص قبائیلی علاقوں میں طبی خدمات کی ابتر صورتحال پر یو ڈی ایف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ حکومت نے اپنی مدافعت میں یہ دعویٰ کیا کہ طبی سہولیات بالخصوص ادویات ، ڈاکٹرس اور نیم طبی عمل کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ تاہم ایل ڈی ایف ارکان نے سرکاری ہاسپٹلوں میں ابتر حالات پر مباحث سے حکومت کے انکار کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کردیا ۔ اس مسئلہ پر تحریک التواء پیش کرتے ہوئے سی پی آئی رکن وی ایس سنیل کمارنے طبی مراکز میں سہولیات کے فقدان پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

 

نربھئے کو ممتا بنرجی کا خراج
کولکتہ ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج سال 2012 میں پیش آئے نربھئے اجتماعی عصمت ریزی کی شکار لڑکی کو یاد کیا جبکہ اس واقعہ پر ملک بھر میں زبردست غم و غصہ کا اظہار کیا گیا تھا ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ نربھئے کی تیسری برسی کے موقع پر یاد کیا جائے ، اگرچیکہ ہم ان کی زندگی کی تلافی نہیں کرسکتے لیکن حکومت کو ان کے خاندان کی ہر ممکنہ اعانت کرنی چاہئے ۔ واضح رہے کہ 3 سال قبل جنوبی دہلی میں 6 افراد بشمول ایک نو عمر لڑکے نے ایک چلتی بس میں 23 سالہ لڑکی پر حملہ کر کے ہوس کا نشانہ بنایا تھا جو کہ سنگاپور کے ہاسپٹل میں علاج کے دوران 29 دسمبر 2012 کو فوت ہوگئی تھی ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT