Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / کیرالا تعلیم کے شعبہ میں مثالی ریاست :حامد انصاری

کیرالا تعلیم کے شعبہ میں مثالی ریاست :حامد انصاری

نئی دہلی17جون(سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر ڈاکٹر حامد انصاری نے آج تعلیم کو ملک کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیرالا تعلیم کے ذریعہ ہی ملک کی مثالی ریاست کے طور پر فروع پارہی ہے اور اس نے ذات پات کے نظام کو ختم کرکے مساوات پر مبنی سماج کا قیام کیا ہے۔ ڈاکٹر انصاری نے انڈین سوشل سائنس کے ذریعہ تعلیم کے حق کے سلسلے میں سرکاری حکم نامہ کے دو سو سال مکمل ہونے پر منعقدہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ 17جون 1817ء کو ٹرانکوور کی رانی نے سب کو تعلیم دینے کے سلسلے میں جوشاہی حکم نامہ جاری کیا تھا اس نے ریاست میں تعلیم کے سلسلے میں ایک نئی بیداری پیدا کی جس سے ریاست کی سماجی ترقی ہوئی اور اس ترقی نے اقتصادی بنیاد رکھنے کا کام کیا۔ کیرالا تعلیم کے شعبے میں ماڈل اسٹیٹ بنا اور اس سے ذات پات کے نظام کا خاتمہ ہوا اور مساوات پر مبنی سماج کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا میں فی کس آمدنی سب سے زیادہ ہے اور سرمایہ کاری بھی کافی ہوئی ہے ۔ کیرالا ماڈل سے سب کو سیکھنے کی کافی ضرورت ہے اور کیرالا نے تعلیم کے شعبے میں خود کو ایک بہتر ماڈل کے طور پر پیش کیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT