Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / کیرالا : سی پی ایم کی انتخابی مہم شروع

کیرالا : سی پی ایم کی انتخابی مہم شروع

کاسرگوڑ ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت اور کانگریس زیرقیادت ریاستی یو ڈی ایف حکومت پر تنقید کی جبکہ جاریہ سال کے اواخر میں مقرر اسمبلی انتخابات کیلئے اس کی انتخابی مہم کا ایک جلوس کے ذریعہ آغاز ہوا جس کی قیادت پولیٹ بیورو رکن پی وجین کررہے تھے۔ جلوس کا نام ’’نوا کیرالا مارچ‘‘ رکھا گیا تھا۔ یہ اپلا سے شروع ہوکر 140 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرے گا۔ اس کے نعرے سیکولر، کرپشن سے پاک اور ترقی یافتہ کیرالا ہوں گے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت فرقہ پرست ایجنڈہ پر عمل پیرا ہے اور ہندوتوا طاقتیں ملک میں اقلیتوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنادینے کوشاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT