Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / کیرالا سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی سعودی عرب روانگی

کیرالا سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی سعودی عرب روانگی

کوچی 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سیزن کیلئے کیرالا سے پہلی حج پرواز آج 300 عازمین حج کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوئی ۔ یہاں انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مقامی انتظامیہ کے وزیر کے ٹی جلیل نے سعودی ائرلائنز کی اس پرواز کو جھنڈی دکھاکر کروانہ کیا ۔ اس سال کیرالا سے 11,800 عازمین حج کیلئے روانہ ہونگے ۔ ان میں 305 عازمین لکشدویپ کے اور 32 ماہے کے ہونگے ۔ مرکزی حج کمیٹی کے کوارڈینیٹر و رکن لوک سبھا ای ٹی محمد بشیر ‘ رکن اسمبلی انور سادات ‘ ریاستی حج کمیٹی کے صدر نشین تھوڈیو محمد کنجو مولوی ‘ ایگزیکیٹیو آفیسر امیت مینا اور دوسرے بھی موجود تھے ۔ چیف منسٹر پی وجئین نے کل ائرپورٹ پر حج کیمپ کا افتتاح انجام دیا تھا ۔
حامد انصاری کے ریمارکس کو مسلم برادری میں قبولیت نہیں ‘ اندریش کمار
ناگپور 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے آج کہا کہ سابق نائب صدر حامد انصاری کے مسلمانوں میں احساس عدم تحفظ سے متعلق حالیہ ریمارکس کو مسلمانوں میں کوئی قبولیت حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حامد انصاری کے ریمارکس افسوسناک ہیں کیونکہ کسی نے بھی ان کی تائید نہیں کی ہے ۔اندریش کمار نے یہاں میڈیا سے کہا کہ یہ حامد انصاری کیلئے بدقسمتی ہے کہ کسی نے بھی انکے بیان کی حمایت نہیں کی ہے ۔ مسلمانوں نے ان کے ریمارکس کی مخالفت کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT