Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / کیرالا لو جہاد کیس ‘ این آئی اے کی سپریم کورٹ میں رپورٹ داخل

کیرالا لو جہاد کیس ‘ این آئی اے کی سپریم کورٹ میں رپورٹ داخل

نئی دہلی 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی اے نے سپریم کورٹ میں کیرالا کے لو جہاد کیس میں اپنی ایک موقف رپورٹ پیش کی ہے ۔ یہ کیس ایک خاتون کا ہے جس نے ایک مسلمان شخص سے شادی سے قبل اسلام قبول کرلیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ این آئی اے کی جانب سے ایک مہربند لفافے میں چیف جسٹس دیپک مصرا کی قیادت والی بنچ پر اسٹیٹس رپورٹ داخل کی گئی ہے ۔ اس کیس کی سماعت عدالت میں 27 نومبر کو ہونے والی ہے ۔
صحافی کی ہلاکت کیخلاف بی جے پی ، کانگریس یکجا
اگرتلہ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس نے آج بند منایا جو تریپورہ اسٹیٹ رائفلز کے بٹالین ہیڈکوارٹرس کے اندرون ایک جرنلسٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی اقدام ہوا جس کا تریپورہ میں عام زندگی پر اثر پڑا۔ بی جے پی نے سی بی آئی انکوائری اور چیف منسٹر مانک سرکار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے صبح سے شام تک بند کی اپیل کی جبکہ کانگریس نے بھی سی بی آئی کی تحقیقات چاہتے ہوئے 24 گھنٹے بند منانے پر زور دیا ہے۔ بنگالی روزنامہ ’سیاندن پتریکا‘ کے رپورٹر سدیپ دتا بھاؤمک کو منگل کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا اور اس سلسلہ میں ایک ٹی ایس آر کانسٹبل کو حراست میں لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT