Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / کیرالا مندر سانحہ کے مہلوکین کو مرکز کا خراج عقیدت

کیرالا مندر سانحہ کے مہلوکین کو مرکز کا خراج عقیدت

نئی دہلی۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ کا آج ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کیرالا کے علاقہ کولم میں آتشزدگی کے سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ 100 سال قدیم پٹنگل دیوی مندر کولم میں آگ بھڑک اُٹھنے سے جبکہ علی الصبح آتش بازی کا مظاہرہ جاری تھا، پٹاخوں کے ذخیرہ کو آگ لگ گئی تھی۔
کشمیر میں آنسو گیاس شیل کے
زخم سے نوجوان کی ہلاکت
سرینگر۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان آنسو گیاس شیل لگ جانے سے جو کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تین افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فوج نے داغے تھے، ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا جو بعدازاں اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ احتجاجی مظاہرین ، سنگباری بھی کررہے تھے، کیونکہ بعض فوجیوں نے لڑکیوں سے بدسلوکی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT