Friday , November 17 2017
Home / Top Stories / کیرالا میںاسلام قبول کرنے والے 4 افراد لاپتہ

کیرالا میںاسلام قبول کرنے والے 4 افراد لاپتہ

تھر ونتا پورم10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران اسلام قبول کرنے والے 16 افراد کے منجملہ چارافراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ ان کے ارکان خاندان نے بتایا کہ دو بھائیوں یحیی اور عیسی نے ضلع پالاکڈ میں مذہب عیسائیت کو ترک کر کے اسلام قبول کیا ۔ یہ دونوں ایک ماہ سے لاپتہ ہیں ۔ یحیی کی اہلیہ میرین جیکپ اور عیسی کی اہلیہ نویشا نے بھی اسلام قبول کرلیا ہے۔ یہ چار وںان 16 افراد میں شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا ۔ یہ لوگ گذشتہ مئی سے لاپتہ بتائے گئے ہیں ۔ ان کے ارکان خاندان نے توثیق کی کہ دونوں بھائی اور ان کی دونوں بیویاں غائب ہیں ۔ تحقیقی ایجنسیوں نے پتہ چلایا کہ یہ چاروں ملک چھوڑ چکے ہیں تاہم ایمگریشن تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں ۔قبل ازیں انٹلی جنس ذرائع نے توثیق کی تھی کہ ان چاروں نے دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کے لئے کیرالا سے روانہ ہوئے ہیں۔لاپتہ ایک خاتون نویشا سنچری کالج کیرالا کی فائنل ایئر ڈینٹل اسٹوڈنٹ ہے ۔ ایک سال قبل اس نے عیسی سے شادی کی تھی اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا ۔ اس کی والدہ بندو نے اپنی بیٹی کی گم شدگی کی توثیق کی ہے اور کہا کہ وہ ذاکر نائک کی تقاریر کو ڈاؤن لوڈ کر کے دلچسپی سے سنتی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT