Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں امداد باہمی شعبہ کی ہڑتال

کیرالا میں امداد باہمی شعبہ کی ہڑتال

تھرونتھاپورم۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرلا میں آج امداد باہمی کا شعبہ مفلوج ہوگیا جبکہ بینکوں اور کوآپریٹیو سوسائٹیز نے منسوخ شدہ 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کی تبادلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بند اور ہڑتال کردی۔ کوآپریٹیو سیکٹر ایمپلائز جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔ ضلع مستقروں بشمول دارالحکومت تھرونتھاپورم میں مورچہ نکالتے ہوئے دھرنا منظم کیا گیا اور بی آفس تک نکالے گئے مارچ کا آغاز کرتے ہوئے سی پی ایم کے بزرگ لیڈر وی ایس اچھیوتانندن نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی سے عام آدمی زیادہ متاثر ہے۔ انہوں نے نوٹوں کے تبادلہ پر گاہلکوں کی انگلیوں پر نشان لگانے پر اعتراض کیا۔

 

کوئلہ اسکام کیس میں سی بی آئی کو مزید ایک ماہ مہلت
نئی دہلی۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج کوئلہ اسکام کیس میں ماخوذ کانگریس لیڈر اور صنعتکار نوین جندال اور سابق مرکزی وزیر کوئلہ دابری نارائن رائو اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ داخل کرنے کے لئے سی بی آئی کو مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ خصوصی جج بھرت پرشاد جنہوں نے قبل ازیں تحقیقاتی رپورٹ داخل کرنے میں تاخیر پر سی بی آئی کے تحقیقاتی آفیسر کی سرزنش کی تھی۔ تحقیقاتی عہدیدار نے آج یہ اطلاع دی کہ فارنسک سائنس لیباریٹری رپورٹ نیوز موصول نہیں ہوئی ہے۔ کیس کی سماعت کو 16 دستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT