Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں اچھوتا نندن اور وجین نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

کیرالا میں اچھوتا نندن اور وجین نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

تروننتھاپورم ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مارکسٹ مفکر اور اپوزیشن لیڈر وی ایس اچھوتانندن اور سی پی ایم پولیٹ بیورو رکن پنیاری وجین ان امیدواروں میں شامل ہیں جنہوں نے آج کیرالا میں 16 مئی کے اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگیاں داخل کیں ۔ ضلع پالکھڈ میں ملم پوڑہ حلقہ سے سی پی ایم ۔ ایل ڈی ایف امیدوار اچوتھانندن پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پہنچے اور ایک بجے دن پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ جب کہ حلقہ دھرما ڈوم سے مسٹر وجین نے اپنا پرچہ نامزدگی کلکٹر ضلع کنور کو پیش کیا ۔ علاوہ ازیں ریاستی وزراء شبو جے بی جان ( آر ایس ایس ) ، پی کے جیہ لکشمی ( کانگریس ) ، ایم کے منیر ( مسلم لیگ ) ، وی شیون کٹی ( سی پی ایم ) سابق راجیہ سبھا رکن ٹی این سیما ( سی پی ایم ) نے بھی آج پرچہ نامزدگیاں داخل کیں ۔ اس موقعہ پر سی پی ایم لیڈر اچھوتا نندن نے جو کہ چیف منسٹر کے عہدہ کے لیے طاقتور دعویدار ہیں کہا کہ ایل ڈی ایف کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT