Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں داعش کے دو مشتبہ ارکان گرفتار

کیرالا میں داعش کے دو مشتبہ ارکان گرفتار

حمزہ اور مناف کو ضلع کنور سے حراست میں لیا گیا، ڈی ایس پی کا بیان
کنور (کیرالا) 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ سے وابستہ ہونے کے شبہ میں آج مزید دو افراد گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں کو آئی ایس کے رکن ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا۔ ان کی آج گرفتاری کے ساتھ ہی دہشت گرد تنظیم آئی ایس سے وابستہ افراد کے شبہ میں گرفتار افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ تھلسیر کے متوطن حمزہ عرف طالبان حمزہ اور مناف کو آج صبح گرفتار کیا گیا۔ کنور ضلع کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پوکیس پی پی سدانندن نے کہاکہ حمزہ کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ وہ اس تنظیم کے ہائی کمان سے مضبوط رابطہ رکھتا ہے۔ جو ریاست سے نوجوانوں کی بھرتی میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ اس نے زائداز 20 سال تک خلیجی ملکوں میں کام کیا ہے۔ تقریباً 6 ماہ قبل مناف کو بنگلور ایرپورٹ پر حکام نے روک دیا تھا اور ملک چھوڑنے سے باز رکھا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اب تک گرفتار تمام 5 مشتبہ دہشت گردوں پر گزشتہ ماہ سے نگرانی رکھی گئی تھی۔ ان ملزمین پر دفعات 38 اور 39 غیر قانونی سرگرمیوں (انسداد) قانون نافذ کیا گیا ہے۔ انھیں تھلسیر سے سیشن جج کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔ 3 کا تعلق چکرکلا اور ویلاپٹنم سے ہے جنھیں کل گرفتار کیا گیا تھا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی ان 21 لاپتہ افراد کے کیس کی تحقیقات کررہی ہے جو پراسرار حالات میں کیرالا سے روانہ ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT