Saturday , December 15 2018

کیرالا میں دوبارہ بارش ، راج ناتھ سنگھ کا فضائی سروے

راحت رسانی کے کام متاثر ، مہلوکین کی تعداد 37 ہوگئی، فوج ، بحریہ اور این ڈی آر ایف متحرک

تھرواننتاپورم۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے مختلف مقامات پر ایک مختصر وقفہ کے بعد موسلادھار بارش آج صبح دوبارہ شروع ہوگئی جس سے متاثرین کیلئے جاری مختلف اداروں کی راحت رسانی مہم مسائل سے دوچار ہوگئی، تاہم عہدیداروں نے کہا کہ ریڈو کی اور ایڈا مالیار ذخائر میں پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے جس سے عوام اور حکام نے راحت کی سانس لی۔ حکام نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے عوام کیلئے خوف و سنسنی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بارش کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ اس ریاست میں 8 اگست سے جاری بارش میں تاحال 37 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور چیف منسٹر پنارائی وجیئن سے تبادلہ خیال کیا جو کوچی میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ 60,000 سے زائد افراد کو راحت کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ امدادی کاموں میں فوج کے 10 کالمس ، مدراس ریجمنٹ کا ایک یونٹ بھی بحریہ، ایرفورس اور این ڈی آر ایف کے کوزی کوڈ، ایڈوکی، ملاپورم، کتور اور وویانڈ میں راحت و امدادی رسانی مہم میں مصروف ہیں۔ یہ مقامات سیلاب اور بارش سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT