Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / کیرالا میں روبوٹ کے ذریعہ مین ہولس کی صفائی

کیرالا میں روبوٹ کے ذریعہ مین ہولس کی صفائی

تھرواننتاپورم 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا ملک کی ایسی پہلی ریاست بننے والی ہے جہاں کے مین ہولس کی صفائی روبوٹ سسٹم کے ذریعہ عمل میں آئے گی۔ اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں تجرباتی مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔ کیرالا واٹر اتھاریٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر اے شائنامول نے بتایا کہ ایک اسٹاٹ اپ کمپنی جینو روبوٹکس نے اس سلسلہ میں کامیابی کے ساتھ ایک ایسے روبوٹ تیار کئے ہیں جس میں وائی فائی، بلو ٹوتھ اور کنٹرول پیانلس نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے ذریعہ مین ہولس سے گندگی کی صفائی بہ آسانی کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT