Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / کیرالا میں زمین کھسکنے سے 4 ہلاک، 10 لاپتہ

کیرالا میں زمین کھسکنے سے 4 ہلاک، 10 لاپتہ

تھرواننتاپورم 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوزی کوڈ ڈسٹرکٹ میں ایک دور دراز گاؤں میں آج زمین کھسکنے سے چار لوگ بشمول تین بچے ہلاک ہوگئے اور دیگر 10 زخمی ہوگئے جبکہ شمالی کیرالا میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ مئی کے اواخر میں جنوب مغربی مانسون آنے کے بعد سے بارش سے متعلقہ واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ تھمارسیری تعلقہ میں کٹی پارا ولیج میں چار لوت فوت ہوگئے۔ اس واقعہ میں لاپتہ ہوجانے والوں کا پتہ چلانے کے لئے بچاؤ کاری کام انجام دیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر پنارائی وجئین نے زمین کھسکنے سے اموات ہونے کی توثیق کی اور اسے بہت المناک قرار دیا۔ اس علاقہ میں کل شام سے شدید بارش ہورہی ہے۔ مسٹر وجئین نے کہاکہ چیف سکریٹری اور متعلقہ ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ایک ٹیم کوزی کوڈ آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT