Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / کیرالا میں سرجن کی لاپرواہی بچہ دانی نکال کر سرجیکل آلہ بھول گیا

کیرالا میں سرجن کی لاپرواہی بچہ دانی نکال کر سرجیکل آلہ بھول گیا

تھرواننتاپورم ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا کے ایک دواخانہ میں سرجنوں نے مبینہ طور ایک خاتون کی بچہ دانی نکالنے کا آپریشن کرتے ہوئے ایک سرجیکل آلہ پیٹ میں ہی چھوڑ دیا ۔ اس غلطی کا اس وقت پتہ چلا جب آپریشن تھیٹر میں اسٹاف نے آپریشن تھیٹر کے آلات کی جانچ شروع کی ۔ 45 سالہ خاتون کی بچہ دانی نکال دی گئی تھی ۔ اس کے پیٹ میں سرجیکل آلہ رہ گیا جو بعد ازاں ایکسرے کے ذریعہ پتہ چلا ۔ جو آلہ غائب تھا وہ خاتون کے پیٹ کے اندر تھا ۔ خاتون کے رشتہ داروں نے بتایا کہ آپریشن کے بعد ہی خاتون کو کافی دیر تک تھیٹر میں رکھا گیا تو رشتہ داروں کو تشویش ہوئی اور معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ سرجنوں سے غلطی ہوئی ہے اور اس خاتون کو میڈیکل کالج ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر آلہ نکالا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT