Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / کیرالا میں سی پی ایم ۔ بی جے پی کارکنوں میں تصادم

کیرالا میں سی پی ایم ۔ بی جے پی کارکنوں میں تصادم

پالکھڈ ( کیرالا ) ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیلائی میں گذشتہ ہفتہ مابعد انتخابات سی پی ایم ۔ بی جے پی کارکنوں میں تصادم کے سلسلہ میں پولیس نے 6  بی جے پی ورکرس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ولاپوزہ ریلوے گیٹ کے قریب آج صبح ایک دھاوے کے دوران یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ اس علاقہ میں 16 مئی کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ تاہم جھڑپوں کا سلسلہ گذشتہ ہفتہ اس وقت شروع ہوا جب بی جے پی ورکرس کے ایک گروپ نے ایک سی پی ایم کارکن پر حملہ کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس حملہ میں ایک کتب خانہ کی عمارت کو تباہ اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ۔ جس کے بعد تشدد اور تصادم کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا ۔ دریں اثناء سی پی ایم لیڈر اور شورنور کے رکن اسمبلی مسٹر پی کے ساسی نے سیاسی تشدد کی روک تھام میں ناکامی پر ایک پولیس عہدیدار کی برسر عام سرزنش کی جس کے بعد میڈیا نے بھی ان واقعات پر توجہ مرکوز کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT