Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / کیرالا میں طاقتور دھماکہ ۔ 6 افراد زخمی

کیرالا میں طاقتور دھماکہ ۔ 6 افراد زخمی

KANNUR, MAR 25 (UNI):- Fire service personnel dousing a fire which broke out at a house in Kannur on Friday. UNI PHOTO-11U

کنور ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : کیرالا میں ضلع کنور کے علاقہ پوڈی کنڈ میں واقع ایک 2 منزلہ عمارت میں کل شب طاقتور دھماکہ ہوگیا ۔ جس میں 6 افراد بشمول ایک نو عمر لڑکی زخمی اور کئی ایک مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت میں غیر قانونی طریقہ سے دھماکو اشیاء محفوظ کی گئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ راجندر نگر کالونی میں واقع اس مکان میں جو کہ کرایہ پر حاصل کیا گیا تھا کل شب 11-30 بجے پیش آئے دھماکہ میں مکمل تباہ ہوگیا ۔ غیر کیرالائی شخص انوملک نے دھماکو اشیاء کا ذخیرہ رکھنے کے لیے اس عمارت کو کرایہ پر حاصل کیا تھا ۔ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ بارودی اشیاء ایک مندر جاترا کے موقع پر پٹاخے سازی کے لیے حاصل کی گئی تھیں ۔ ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوع پہنچ کر نمونے اکھٹا کرلیے ہیں ۔ اس دھماکہ میں انوملک کی 12 سالہ لڑکی شدید اور ان کی اہلیہ معمولی زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے وقت وہ ، مکان کے قریب موجود تھے اور قرب و جوار کے 12 مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT