Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں عبادتگاہوں کے قریب پٹاخوں کے استعمال پر امتناع

کیرالا میں عبادتگاہوں کے قریب پٹاخوں کے استعمال پر امتناع

کوچی ؍ کولم ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں عبادت گاہوں کے مقام پر رات کے وقت گرجدار آواز کے حامل پٹاخوں پر امتناع عائد کردیا گیاہے جبکہ پوٹنگل مندر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 113 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 13 افراد بشمول پوٹنگل مندر منیجمنٹ کمیٹی کے 7 ارکان کو اتوار کو پیش آئے سانحہ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیاہے ۔ کیرالا ہائیکورٹ نے ایک جج کے مکتوب کو مفاد عامہ کی درخواست تصور کرتے ہوئے عبادت گاہوں کے مقام پر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے درمیان بڑی آواز کے حامل پٹاخوں کے استعمال پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے جمعرات کو پٹاخوں پر امتناع کے بارے میں تبادلہ خیال کیلئے کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے ۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ پروورمندر سانحہ کی سی بی آئی تحقیقات کے امکانات کا بھی جائزہ لیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT