Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / کیرالا میں غلام علی کے پروگرام کی مخالفت

کیرالا میں غلام علی کے پروگرام کی مخالفت

احتجاجی مظاہرہ کرنے شیوسینا کا انتباہ
تروننتھا پورم ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا میں پاکستانی گلوکار غلام علی کا غزل پروگرام مشکلات میں گھیر گیا ہے کیوں کہ شیوسینا نے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظر یہ پروگرام منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں دو مقامات پر منعقد ہونے والے غلام علی کے پروگرامس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ شیوسینا ریاستی یونٹ نے دھمکی دی ہے کہ پارٹی کارکنان غزل کنسرٹ کے مقامات تک احتجاجی جلوس ( مارچ ) نکالیں گے جو کہ اضلاع تروننتھاپورم اور کوزی کوڈ میں بالترتیب 15 جنوری اور 17 جنوری کو منعقد ہوں گے ۔ 75 سالہ پاکستانی گلوکار کوایک سماجی و ثقافتی تنظیم سورلیہ (Swaralaya) نے مدعو کیا ہے ۔ انہیں 14 جنوری کو ریاستی حکومت کے تعاون سے یہ تنظیم عوامی استقبالیہ پیش کرے گی ۔ غلام علی کے پروگرام کے خلاف احتجاج کے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے شیوسینا اسٹیٹ اکزیکٹیو ممبر مسٹر پی اجیی نے کہا کہ پٹھان کوٹ فضائیہ اڈہ پر دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظر یہ وقت جشن منانے کا نہیں بلکہ قومی سوگ منانے کا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم آرٹ کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے عوامی استقبالیہ میں شرکت نہ کرنے چیف منسٹر اومن چنڈی سے بھی مطالبہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT