Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / کیرالا میں مشتبہ ایرانی کشتی کو کوسٹ گارڈس نے روک لیا

کیرالا میں مشتبہ ایرانی کشتی کو کوسٹ گارڈس نے روک لیا

تھرواننتاپورم ۔ /5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے ساحل پر ایک مشتبہ غیرملکی کشتی کو 12 ایرانی ارکان عملہ کے ساتھ کوسٹ گارڈس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کو اس کشتی سے سیٹلائیٹ کمیونیکیشن سیٹ اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے ۔ کوسٹ گارڈ اور ریاستی پولیس نے کشتی ’’بارخی‘‘ کو وزنجام کے مقام منتقل کیا ہے ۔ ترواننتاپورم پولیس ک

تھرواننتاپورم ۔ /5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے ساحل پر ایک مشتبہ غیرملکی کشتی کو 12 ایرانی ارکان عملہ کے ساتھ کوسٹ گارڈس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کو اس کشتی سے سیٹلائیٹ کمیونیکیشن سیٹ اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے ۔ کوسٹ گارڈ اور ریاستی پولیس نے کشتی ’’بارخی‘‘ کو وزنجام کے مقام منتقل کیا ہے ۔ ترواننتاپورم پولیس کمشنر ایچ وینکٹیش نے بتایا کہ مختلف ایجنسیاں بشمول را کی جانب سے مشترکہ طور پر تحقیقات کی جارہی ہے ۔ عہدیداروں نے ہنوز ارکان عملہ کی قومیت اور ان کے ارادوں کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا ہے ۔ کشتی کی مختلف ایجنسیوں نے تلاشی لی ۔ تاہم عہدیداروں نے ہنوز اسے کلین چٹ نہیں دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT