Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / کیرالا میں مندر کے قریب دیوار کی تعمیر پر کشیدگی

کیرالا میں مندر کے قریب دیوار کی تعمیر پر کشیدگی

کوچی ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے ضلع کوچھ میں ایک مندر سے متصلہ میدان پر دیوار کی تعمیر کے مسئلہ پر دو گروپوں سے متعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے جس کے نتیجہ میں موضع وڈایمباڈی گاؤں میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ دلت تنظیموں نے کہا کہ وہ اس مقام پر فائر سرویس سوسائٹی کے مقامی یونٹ کی طرف سے ایک سرکاری اراضی پر تعمیر کی جانے والی ’مبینہ ذات پات‘ کی دیوار کے خلاف احتجاج کررہی ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ دلت حقوق تنظیموں کے کئی کارکن دلتوں کی عزت نفس کیلئے وڈایمباڈی میں جمع ہوگئے جہاں ایک مارچ منظم کرنے کے بعد کنونشن منعقد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT