Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / کیرالا میں نئی حکومت کی قیادت کا مسئلہ

کیرالا میں نئی حکومت کی قیادت کا مسئلہ

چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے سی پی ایم میں 2دعویدار
کوچی۔/19مئی، ( سیاست ڈاٹ کام )کیرالا اسمبلی انتخابات میں لیفٹ اینڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کی فتح کے بعد سی پی ایم میں اب یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ حکومت کی قیادت کو ن کریں گے۔ انتخابی مہم کے دوران ایل ڈی ایف نے کسی بھی لیڈر کو چیف منسٹر کے امیدوار کی حیثیت سے پیش نہیں کیا تھا اور کہا تھا کہ انتخابات کے بعد یہ فیصلہ کیا جائیگا۔ جبکہ اس عہدہ کیلئے پارٹی میں دو دعویدار سینئر لیڈر اچھوتا نندن اور پولیٹ بیورو ممبر پی و جین ہیں جنہوں نے زبردست اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سی پی ایم ذرائع کے بموجب ایک یادو یوم میں پارٹی قیادت کا ا جلاس طلب کیا جائے گا جس میں قانون ساز پارٹی لیڈر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ بعد ازاں ایل ڈی ایف کی حلیف سی پی آئی ، این سی پی اور جے ڈی ( ایس ) سے اتفاق رائے حاصل کیا جائے گا۔ تاہم سی پی ایم کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وزارت اعلیٰ کے عہدہ کیلئے امیدوار کا انتخاب کیسے کیا جائے کیونکہ 93 سالہ اچھوتا نندن اور 71سالہ وجین اپنی مقبولیت کی بناء اس عہدہ کے دعویدار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT