Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / کیرالا میں وی ایچ پی کے ’گھر واپسی‘ پروگرام کے تحت 35 افراد کا تبدیلیٔ مذہب

کیرالا میں وی ایچ پی کے ’گھر واپسی‘ پروگرام کے تحت 35 افراد کا تبدیلیٔ مذہب

کوٹائم۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ 35 افراد کے ایک گروپ نے دوبارہ ہندو دھرم قبول کرلیا جب کہ وی ایچ پی نے اپنا ’گھر واپسی‘ پروگرام مختلف گوشوں کی تنقید کے باوجود جاری رکھا ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد دلت خاندانوں کے ہیں اور انھیں چند پشتوں قبل عیسائی بنادیا گیا تھا۔ ان افراد کے ان کے آبائی مذہب میں واپسی کا خیرمقدم کرنے کے لئے ی

کوٹائم۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ 35 افراد کے ایک گروپ نے دوبارہ ہندو دھرم قبول کرلیا جب کہ وی ایچ پی نے اپنا ’گھر واپسی‘ پروگرام مختلف گوشوں کی تنقید کے باوجود جاری رکھا ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد دلت خاندانوں کے ہیں اور انھیں چند پشتوں قبل عیسائی بنادیا گیا تھا۔ ان افراد کے ان کے آبائی مذہب میں واپسی کا خیرمقدم کرنے کے لئے یہاں سے قریب ازہاوور مندر میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ وی ایچ پی حامی کیرالا ہندو ہیلپ لائن کے ترجمان انیش بالاکرشنن نے کہا کہ چیرامار طبقہ کے 12 خاندان جو چند پشتوں قبل عیسائی ہوگئے تھے، اپنا مذہب دوبارہ تبدیل کرکے ہندو دھرم پر واپس آگئے ہیں۔ گزشتہ تین ماہ میں 120 افراد اپنے پرانے مذہب پر واپس آچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT