کیرالا میں کابینی اجلاس کا عدم انعقاد شرمناک :اپوزیشن

تھرواننتاپورم۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رمیش چینی تھلا نے آج کہا کہ پی وجین حکومت کا کل اسمبلی میں مخصوص ارکان کی کمی کی وجہ سے کابینہ کی خصوصی میٹنگ منعقد کرنے میں ناکام رہنا ریاست کیلئے شرمناک ہے ۔اپوزیشن لیڈر نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ مخصوص ارکان کی کمی کی وجہ سے کابینہ کی میٹنگ منسوخ کر دی گئی۔ جملہ19وزراء میں سے صرف چھ وزیر خصوصی میٹنگ کیلئے پہنچے جس کی وجہ سے کچھ آرڈیننس کی قانونی حیثیت کو بڑھایا نہیں جا سکا۔اس واقعہ کو انھوں نے عوام کی توہین قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT