Monday , November 20 2017
Home / دنیا / کیرالا واقعہ پر برطانوی ۔ ہندوستانی ایم پی کا اظہارتعزیت

کیرالا واقعہ پر برطانوی ۔ ہندوستانی ایم پی کا اظہارتعزیت

لندن ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد برطانوی ایم پی نے ہندوستان کی ریاست کیرالا میں واقع ایک بڑے مندر میں آتشزدگی کے واقعہ جس میں زائد از 100 افراد ہلاک ہوگئے،  اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔  حادثہ میں زائد از 300 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی۔ وریندر شرما جو انڈو ۔ برٹش آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے صدرنشین بھی ہیں، نے حادثہ میں ہلاک ہوجانے والوں کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کی اطلاع ملنے پر انہیں شدید صدمہ ہوا۔ اس وقت ان کی ساری ہمدردیاں مہلوکین کے ارکان خاندان سے ہے۔ 69 سالہ لیبر پارٹی سیاستداں اور رکن پارلیمان نے یہ بات کہی جو ایلنگ ساؤتھ ہال کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یاد رہیکہ کیرالا کے کولم میں واقع پوٹنگل دیوی کے مندر میں بھیانک آتشزدگی کی وجہ سے 106 افراد ہلاک اور 383 زخمی ہوئے ہیں۔ آتش بازی کے دوران کل یہ حادثہ رونما ہوا تھا۔ کولم ریاست کے صدر مقام تھرواننتاپورم سے 704 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT