Wednesday , November 14 2018
Home / ہندوستان / کیرالا کا نوجوان شام میں لڑائی کے دوران ہلاک

کیرالا کا نوجوان شام میں لڑائی کے دوران ہلاک

کنور 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کے ضلع کنور سے آئی ایس کی صفوں میں بھرتی ہونے والا ایک نوجوان شام میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ایک سینئر عہدیدار کے بموجب 30 سالہ عبدالمناف نامی نوجوان ضلع کنور میں ولاپٹنم سے تعلق رکھتا تھا اور وہ گذشتہ سال نومبر میں شام میں لڑائی میں ہلاک ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ اس ہلاکت کی توثیق مناف کے ایک دوست سے ٹیلیگرام مسنجر ایپ سے ہوئی ہے ۔ اس کا یہ دوست بھی شام میں ہے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پی پی سدانندن نے کہا کہ مناف کی نومبر میںشام میں لڑائی کے دوران موت کی اطلاع درست ہے ۔ یہ اطلاع اس کے دوست قیوم نے روانہ کی تھی ۔ قیوم بھی شام میں آئی ایس کیلئے لڑائی میں مصروف ہے ۔ مناف کیرالا کے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا مقامی لیڈر تھا اور اس نے دہلی میں بھی تنظیم کے سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT