Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / کیرالا کنگس نے ٹی10 ٹورنمنٹ جیت لیا

کیرالا کنگس نے ٹی10 ٹورنمنٹ جیت لیا

شارجہ۔18 ڈسمبر (سیا ست ڈاٹ کام ) کیرالہ کنگز نے ٹی ٹین کرکٹ لیگ کی پہلی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ فائنل میں مصباح الحق کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کو آٹھ وکٹ سے شکست ہوگئی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹین کے میگا ایونٹ کا بڑا فائنل ہوا۔ مصباح الحق کی پنجابی لیجنڈز اور ایان مورگن کی کیرالہ کنگز خطاب کے لئے میدان میں اترے۔ ٹیم مصباح کے اوپنر لیوک رونکی نے دھواں دار بیٹنگ کی اورانہوں نے ایونٹ کی تیسری نصف سنچری اسکور کی، وہ 34 گیندوں پر 70 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پنجابی لیجنڈز کی ٹیم 10 اوورز میں 3 وکٹوں پر 120 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں کیرالہ کے پال اسٹرلنگ اور کپتان مورگن نے بولروںکو سخت امتحان لیا، مورگن نے صرف 14 گیندوں پر ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی، اسٹرلنگ 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کیرالہ کنگز نے ایک 121 رنز کا نشانہ آٹھ اوورز میں دو وکٹوں پر حاصل کر کے پہلی ٹی ٹین لیگ کے خطاب پر قبضہ جمالیا۔

TOPPOPULARRECENT