Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / کیرالا کے صحافی نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کا نام ’’آصفہ ‘‘ رکھا

کیرالا کے صحافی نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کا نام ’’آصفہ ‘‘ رکھا

کنور ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جی ہاں میں ایک سات سالہ بچی کا باپ ہوں میری دوسری بیٹی دو ماہ کی ہے ، کشمیر کے کٹھوا میں پیش آئی واردات نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ میں ایک سات سالہ بچی کا باپ ہونے کے ناطے اس درد کو محسوس کرسکتا ہوں ۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس درد کو بیان کرسکوں ، اس وجہ سے میں اپنی دو ماہ کی بیٹی کا نام امیا سے بدل کر آصفہ رکھ دیا ہے ۔ یہ پوسٹ کیرالا کے کنور سے تعلق رکھنے والے راجتھ رام نامی صحافی کا ہے جو کہ کیرالا کے مشہور ملیالم اخبار ’’ڈیلی ماتروبھومی‘‘ میں جرنلسٹ ہیں ۔ فیس بک میں اپنی بچی کے سات جب یہ پوسٹ شیئر کی گئی تو پل بھر میں ہزاروں لائیکس اور پندرہ ہزار سے زائد شیئر کئے گئے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ 26 ہزار سے زائد لائیک کے بعد شیئرنگ اور پسند کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں اپنا درد ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک سات سالہ بچی کا باپ ہونے کے ناطے میں اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکا ، اس سے بھی بھیانک کوئی اور منظر ہوسکتا ہے ۔ ملک ہند میں بربریت کی انتہا ہوگئی ہے ، جب دو بچیوں کے باپ ہونے کا تصور کرتے ہوئے یہ واردات پیش آتی ہیں تو مجھے ڈر محسوس ہوتا ہے ، وہ میری بھی بچی تھی ، اسی لئے میں نے اپنی بیوی سندھیا سے مشورہ کرنے کے بعد دوسری بچی کا نام آصفہ رکھ دیا ہے اور میری بیوی نے اس کو خوب پسند بھی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT