کیرالا کے طلبہ کو بیف کاکٹ لیٹ پیش کرنے شکایت

الاپوزھا، 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سبزی خور طلبہ کے ایک گروپ نے انجنیئرنگ کالج کے احاطہ میں انہیں بیف کٹ لیٹ عہدیداروں کی جانب سے سربراہ کرنے کی شکایت کی ۔ عہدیداروں نے اسے سبزی کا پکوان قرار دیا تھا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ ایک سمینار کے دوران کالج میں 25؍ جنوری کو کھانا پیش کیا جا رہا تھا ۔ پلنگ کنو کے علاقہ کے انجنیئرنگ کالج میں یہ سمینار منعقد ہوا تھا ۔ متاثرہ لڑکوں کا تعلق بہار سے ہے انہیں نے کل اخباری نمائندوں سے اس واقعہ کی کوچی میں شکایت کی جو ضلع مستقر ہے ۔
یو پی بجٹ اجلاس 8 فبروری سے
لکھنو، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 8 فبروری سے شروع ہوگا ۔ افتتاحی اجلاس اسمبلی اور کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوگا ۔ امکان ہے کہ اس اجلاس میں مرکز توجہ ماحولیاتی سرگرمیوں کا فروغ ہوگا ۔ آپریشن گذشتہ سال کے پہلے اجلاس سے ہی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی تھی ۔ اسپیکر ڈکشٹ نے ارکان اسمبلی کو کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT