Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / کیرالا کے وزیر فینانس مانی نے استعفیٰ دیدیا

کیرالا کے وزیر فینانس مانی نے استعفیٰ دیدیا

تھرواننتا پورم ۔ 10 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے وزیر فینانس کے ایم مانی نے جن کے خلاف بار رشوت مقدمہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، آج رات استعفیٰ دیدیا ۔ حکمراں کانگریس زیر قیادت یو ڈی ایف کے شدید دباؤ کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے ۔ ا یک دن قبل ہائی کورٹ نے اس مقدمہ کی مزید تحقیقات جاری رکھنے ، ویجلنس کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا تھا۔ 82 سالہ مانی نے ابتداء میں سخت موقف اختیار کیا ۔ تاہم کانگریس کے دباؤ کی وجہ سے انہیں مستعفی ہونا پڑا۔ کیرالا کانگریس چیف وہپ تھامس ونی ادن نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔ مانی نے کہا کہ یو ڈی ایف کو ان کی پارٹی کی  غیر مشروط تائید جاری رہے گی۔ چیف منسٹر اومین چنڈی نے ان کے استعفے قبول کرلئے تاہم انہوں نے کہا کہ مانی نے استعفیٰ کا ازخود فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس یا یو ڈی ایف نے ایسا کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔ چنڈی نے کہاکہ ہائیکورٹ نے اس مقدمہ میں مانی کو مجرم قرار نہیں دیا ۔ اس کے باوجود انہوں نے سیاسی اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT