Friday , August 17 2018
Home / سیاسیات / کیرالا کے وزیر ٹرانسپورٹ کاکابینہ سے استعفیٰ

کیرالا کے وزیر ٹرانسپورٹ کاکابینہ سے استعفیٰ

ترواننت پورم،15نومبر(سیاست ڈاٹ کام)کیرالا کے وزیرٹرانسپورٹ تھامس چانڈی نے ہائی کورٹ کی جانب سے زمین پر غیر قانونی قبضے کے معاملے میں ان کے خلاف منفی تبصرے کے ایک دن بعد ریاستی کابینہ سے آج استعفیٰ دے دیا۔ برسراقتدار اتحاد کے دوسرے سب سے بڑی اتحادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ذریعہ داغ دار وزیر کی مخالفت میں کابینہ کی میٹنگ کا بائکاٹ کرنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی چانڈی نے استعفیٰ دے دیا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی کیرالا یونٹ کے صدر ٹی پی پیتانبرن نے چانڈی کا استعفیٰ وزیراعلی پنارئی وجین کے پاس بھیج دیا۔ صنعت کار سے لیڈر بنے چانڈی گزشتہ ڈیڑھ سال پہلے منتخب کی گئی بائیں محاذ کی حکومت سے استعفیٰ دینے والے تیسرے وزیر ہیں۔ قبل ازیں سی پی ایم کے سینئر رکن ای پی جے راجن گزشتہ سال اکتوبر میں بدعنوانی اور اقرباپروری کے مبینہ الزامات اور این سی پی لیڈر اے کے سشیندرن مارچ میں ایک خاتون سے فون پر فحش بات چیت کرنے کے مبینہ الزامات کے بعد استعفیٰ دے چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT