Wednesday , December 12 2018

کیرالا کے پانچ نوجوانوں کے خلاف این آئی اے کا مقدمہ

نئی دہلی 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی اے نے کیرالا کے قنور ضلع سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ یہ پانچ افراد آئی ایس آئی ایس کے حامی ہیں۔مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ اس نے کیرالا پولیس سے اس کیس کی ذمہ داری حاصل کرلی ہے ۔ کیرالا پولیس نے پانچ افراد کے خلاف ماہ اکتوبر میں مقدمہ درج کیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ پانچ افراد کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کے تحت ایک ممنوعہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس ( داعش ) کے ارکان ہونے کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ان میں 26 سالہ مدھیلاج ‘ 34 سالہ عبدالرزاق ‘ 24 ساہ ایم وی رشید 42 سالہ مناف رحمن اور 57 سالہ حمزہ شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے ان لوگوں نے بیرون ملک کا سفر بھی کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT