Wednesday , December 12 2018

کیرالہ اور چھتیس گڑھ میں سچن کی فلم ٹیکس فری

نئی دہلی18مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کی زندگی پر بنی فلم ‘سچن: اے بلین ڈریمز’ کو ریلیز ہونے سے پہلے ہی کیرل اور چھتیس گڑھ ریاستوں میں ٹیکس فری کر دیا گیا ہے ۔دونوں ریاستوں کی کابینہ نے سرکاری قوانین کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے ۔فلم ’سچن: اے بلین ڈریمز‘ سابق ہندستانی کرکٹر کی زندگی پر مبنی ہے جسے ایوارڈ فاتح برطانوی فلم ساز جیمز ایرسکن نے بنایا ہے ۔ فلم کے ہدایت کار نے فلم کو دو ریاستوں میں ٹیکس فری کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات سے بہت خوش ہیں کہ سچن پر بنی فلم کو کیرالہ اور چھتیس گڑھ میں ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT