Wednesday , December 12 2018

کیرالہ میں عدالت کے احاطے میں بم دھماکہ

کولم ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیرالہ میں کولم کی ایک عدالت میں آج بم دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بم عدالت کے احاطے کے پاس کھڑی ایک جیپ میں رکھا گیا تھا۔ دھماکے کی وجہ سے زخمی ہوئے شخص کی شناخت کانگریس کارکن سابو کے طور پر کی گئی ہے ۔ زخمی کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ دھماکے میں جیپ پوری طرح تباہ ہو گئی ہے ۔بم ڈسپوزل دستہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے اور علاقے کو چاروں طرف سے گھیر کر وسیع تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے ۔پولیس کے اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT