Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کیرامیری تحصیلدار اور سرپنچ میں مصالحت

کیرامیری تحصیلدار اور سرپنچ میں مصالحت

کیرا میری /6 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی تحصیلدار جاڑی شنکر اور موڑی گرام پنچایت کے سرپنچ پی جلپت راؤ کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے تناؤ چل رہا تھا، جو آج مقامی سیاسی قائدین کی دخل اندازی کے بعد ختم ہو گیا۔ تفصیلات کے بموجب موڑی گرام پنچایت میں چکن گنیا کی وباء کی اطلاع پاکر 30 اگست کو تحصیلدار نے موڑی گرام پنچایت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر موڑی کے سرپنچ پی جلپت راؤ اور تحصیلدار کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی اور تحصیلدار نے سرپنچ کے خلاف کچھ سخت الفاظ استعمال کئے، جس پر سرپنچ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کیرا میری منڈل کے سرپنچ یونین کو اس کی اطلاع دی اور سرپنچ یونین کی جانب سے آر ڈی او ایلیا سے شکایت کی گئی۔ تاہم تنازعہ کو بڑھتا دیکھ کر مقامی سیاسی قائدین نے دخل اندازی کرتے ہوئے سرپنچ اور تحصیلدار سے مل کر دونوں کے درمیان صلح کروادی۔ تحصیلدار نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سرپنچ سے معافی طلب کی، جس کی وجہ سے یہ جھگڑا ختم ہو گیا۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی سید عبد الکلام، ایم پی ٹی سی افتخار احمد، باپوراؤ، منیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT