Thursday , April 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کیرامیری میں لمباڑی اور گونڈ طبقہ کے درمیان کشیدگی

کیرامیری میں لمباڑی اور گونڈ طبقہ کے درمیان کشیدگی

کیرامیری ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : جینور منڈل کے موضع مارلاوائی میں ایک سرکاری مدرسہ کو مقفل کرتے ہوئے اس میں درس دینے والے لمباڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مدرسین کو داخل ہونے سے روکدیا گیا ۔ اس کے بعد 10 نومبر کو کیرا میری منڈل کے گونڈجھری کے سرکاری مدرسہ میں درس دینے والے لمباڑی طبقہ سے متعلقہ مدرسین کو برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس مدرسہ کو مقفل کردیا گیا ۔ حال ہی میں ایک موقع ایسا بھی آیا تھا کہ گونڈ طبقہ کے ہزاروں کی تعداد میں عوام لمباڑی طبقہ کو ایس ٹی زمرہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ لے کر ضلع عادل آباد کے موضع اٹنور میں دونوں طبقوں کے درمیان ایک بہت بڑا تصادم ہوتے ہوئے بچ گیا ۔ بروقت پولیس کی مداخلت سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آصف آباد ڈی ایس پی ستیہ نارائن کی ہدایت پر کیرامیری ، جینور ، نارنور ، ترپانی ، آصف آباد کے علاوہ اور بھی کئی منڈلوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور رات کے اوقات میں پولیس کی گشت بڑھا دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT