Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کیرا میری میں طلبہ کا احتجاجی دھرنا

کیرا میری میں طلبہ کا احتجاجی دھرنا

کیرامیری۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جونیر کالج کیرا میری کے طلباء و طالبات کی جانب سے مسائل کی یکسوئی کیلئے آج مستقر کیرا میری میں ایک ریالی و دھرنا منظم کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب گزشتہ کچھ ایام سے کالج کے خانگی لکچررس کی جانب سے ان کے مطالبات کی یکسوئی کیلئے ریاست گیر ہڑتال کی جارہی ہے۔ لکچررس تدریسی خدمات انجام نہیں دینے کی وجہ سے کالج کے طلباء کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور چند ماہ میں سالانہ امتحانات بھی منعقد ہونے والے ہیں۔ اس ضمن میں کیرا میری جونیر کالج کے طلباء و طالبات کی جانب سے آج مستقر میں ایک ریالی منظم کی گئی اور کیرامیری دفتر تحصیلدار کے روبرو دھرنا بھی منظم کیا گیا اور مقامی تحصیلدار نے طلباء و طالبات کو ہورہے تعلیمی نقصانات سے متعلق اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع ہونے کا تیقن دینے کے بعد طلباء و طالبات نے احتجاجی دھرنا ختم کیا۔

TOPPOPULARRECENT