Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / کیرتی آزاد کی معطلی پر مودی کی خاموشی افسوسناک: راہول گاندھی

کیرتی آزاد کی معطلی پر مودی کی خاموشی افسوسناک: راہول گاندھی

Amethi: Congress Vice President Rahul Gandhi addressing a meeting during his visit to Amethi on Wednesday. PTI Photo (PTI12_23_2015_000307B)

لکھنؤ /25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کی معطلی جو مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے ڈی ڈی سی اے میں مبینہ کرپشن کے خلاف مہم کی قیادت کر رہے تھے، معطلی افسوسناک ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی اس معطلی پر خاموشی اس سے بھی زیادہ افسوسناک ہے، کیونکہ انھوں نے اپنے ایک مشہور بیان میں کہا تھا کہ ’’نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا‘‘۔ جب کہ وہ انتخابی مہم چلا رہے تھے، لیکن اب اسکنیڈلس ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین اسکینڈل کرکٹ اسکینڈل ہے، جس کے خلاف مہم چلانے پر بی جے پی نے اپنے ہی رکن پارلیمنٹ کیرتی آزادی کو معطل کردیا ہے اور نریندر مودی گہری خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ لوگوں کا ان پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ راہول گاندھی لکھنؤ سے دہلی واپسی کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو خاطی کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے اور ان پر عائد الزامات کی تحقیقات کروانی چاہئے۔ راہول گاندھی نے ملک گیر سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر مودی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

راہول کی وزیراعظم پر تنقید
کیرتی آزاد کے اقدام کی ستائش
نئی دہلی ؍ لکھنو25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر بی جے پی ایم پی کیرتی آزاد کی معطلی کے معاملہ میں کانگریس کے بھرپور وار کی قیادت کی جبکہ پارٹی نے سوال اُٹھایا کہ ڈی ڈی سی اے میں مبینہ کرپشن پر وزیراعظم خاموش کیوں ہیں اور اُنھیں وزیر فینانس ارون جیٹلی کو بچانے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ کانگریس نے آزاد کو بدعنوانی کے خلاف اُن کی جدوجہد پر سراہا۔ کانگریس نے تعجب ظاہر کیاکہ آیا ایسے پارٹی ممبر کو جس نے کرپشن کو بے نقاب کیا، معطل کردینا ’’اچھے دن‘‘ کے نئے معنے ہیں، جس کا وزیراعظم نے 2014 ء کی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا۔ راہول نے امیٹھی کے اپنے دو روزہ دورہ سے واپسی کے دوران کہاکہ مودی جی کبھی کہا کرتے تھے کہ ’’نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا‘‘ لیکن آج وہ خاموش ہیں، لوگوں کا اُن پر اعتماد کھونے لگا ہے۔

TOPPOPULARRECENT