Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / کیرل کی سومیا کا سنسنی خیز مقابلے میں طلائی تمغہ پر قبضہ

کیرل کی سومیا کا سنسنی خیز مقابلے میں طلائی تمغہ پر قبضہ

نئی دہلی، 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے جانب سے کھیل رہی سومیا بی نے پانچویں قومی پیدل چال مقابلہ میں خواتین کی 20 کلومیٹر پیدل چال مقابلے میں اتوار کو نیا قومی ریکارڈ بناتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔بنیادی طور پر کیرل کی سومیا نے اس مقابلہ میں دہلی کی نمائندگی کی کیونکہ وہ دہلی میں سی آر پی ایف میں کام کرتی ہیں۔سومیا نے آخری لیپ میں غضب کی تیزی دکھائی اور 1: 31: 28.72 کا وقت لے کر خوشبیر کور کا1: 31: 40.00 ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 2014 میں تئیسانگ میں بنایا تھا۔خوشبیر 1: 32: 16.96 کے وقت کے ساتھ دوسرے اور خوشبیر کی بہن کرم جیت کور 1: 34: 08.60 کا وقت لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔سومیا نے پہلی بار خوشبیر کو شکست دی ہے ۔مردوں کی 20 کلومیٹر پیدل چال مقابلے میں کیٹی عرفان نے منیش راوت کو نزدیکی جدوجہد میں پیچھے چھوڑ کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔اولمپین ایتھلیٹ کے درمیان دلچسپ مقابلے میں عرفان نے 1: 21: 31: 25 کا وقت نکال کر سونا جیتا جبکہ اتراکھنڈ کے منیش کو 1: 23: 31.72 کے وقت کے ساتھ سلور سے اکتفا کرنا پڑا۔ہریانہ کے نیرج نے 1: 21: 39.20. کا وقت لے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔تینوں رنر نے دولت مشترکہ گیمز کے لئے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے 1:23:00 کے کوالیفکیشن مارک حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT