کیروسین چھڑک کر زندہ جلانے کی کوشش‘ نوجوان گرفتار

حیدرآباد 17 / مئی (سیاست نیوز) جونیئر آرٹسٹ پر کیروسین چھڑک کر اسے زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کو جوبلی ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیکھر اپنی معشوقہ پریا سے جوبلی ہلز علاقہ میں سڑک پر بحث و تکرار کیا اور بعدازاں اس پر کیروسین چھڑک کر زندہ جلانے کی کوشش کی ۔ مقامی عوام نے اس حرکت کو دیکھ کر شیکھر کو پکڑ لیا اور جوبلی ہلز پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے شیکھر کے خلاف جونیئر آرٹسٹ کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT