Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / کیروسین کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ

کیروسین کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ

نئی دہلی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیروسین کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہول سیل ڈیلرس کو ادا کئے جانے والے کمیشن میں اضافہ کے سبب یہ اضافہ کیا گیا ہے۔ فارم XV کے تحت لائسنس یافتہ ہول سیل ڈیلرس کو ادا کیا جانے والا کمیشن 536.09 روپئے فی کیلو لیٹر سے بڑھا کر 714.18 روپئے فی کیلو لیٹر کیا جارہا ہے جو فی کیلو لیٹر 178.09 روپئے یا فی لیٹر 17 پیسے کا اضافہ ہے۔ فارم XV سے ہٹ کر دیگر زمروں کے ہول سیل ڈیلرس کا کمیشن فی کیلو لیٹر 173.58 روپئے یا فی لیٹر 17 پیسے کے اضافہ کے ساتھ موجودہ 475.58 روپئے فی کیلو لیٹر سے بڑھا کر 649.16 روپئے سے بڑھا کر 649.16 روپئے فی کیلو لیٹر کیا گیا ہے۔

گائے کا تحفظ وقت کا تقاضہ
اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کا بیان
متھرا ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا سمترامہاجن نے آج گائے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی لید اور پیشاب ’’دوائیں‘‘ ہیں اور ویدوں میں اس کو ’’ماں‘‘ کہا گیا ہے۔ سمترامہاجن نے کہا کہ وید طرز زندگی کا سبق دیتے ہیں۔ ماتھے پر تلک سے اعتماد بحال ہوتا ہے اور اس شخص کو خدا سے ملنے میں مدد ملتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT