Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / کیروپراکٹک رجسٹریشن کا آج سے آغاز

کیروپراکٹک رجسٹریشن کا آج سے آغاز

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : پالمیر کیرو پراکٹک یونیورسٹی امریکہ کے 26 رکنی کیرو پراکٹک ڈاکٹرس ٹیم پروفیسر معین انصاری اور محترمہ شاہدہ انصاری کے زیر نگرانی جون کے تیسرے ہفتہ حیدرآباد کا دورہ کررہے ہیں ۔ ڈاکٹرز کی ٹیم قیام حیدرآباد کے دوران شہر کے مختلف مقامات کا معائنہ کرنے کے بعد ادارہ سیاست اور انور چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام س

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : پالمیر کیرو پراکٹک یونیورسٹی امریکہ کے 26 رکنی کیرو پراکٹک ڈاکٹرس ٹیم پروفیسر معین انصاری اور محترمہ شاہدہ انصاری کے زیر نگرانی جون کے تیسرے ہفتہ حیدرآباد کا دورہ کررہے ہیں ۔ ڈاکٹرز کی ٹیم قیام حیدرآباد کے دوران شہر کے مختلف مقامات کا معائنہ کرنے کے بعد ادارہ سیاست اور انور چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ میں جو اتوار 22 جون سے 24 جون تک عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر منعقد ہوگا شرکت کریں گے ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست چیرمین ، ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے تمام کمر کے درد ، گردن کے درد ، کولھے کے درد ، مونڈھے کے درد ،

گھٹنوں کے درد کے علاوہ دیگر اعصابی امراض میں مبتلا مریضوں سے خواہش کی ہے کہ اس مفت معائنہ کی پیشکش سے استفادہ کریں۔ رجسٹریشن کا جمعرات 29 مئی 9 بجے دن سے ایک بجے دن تک عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفا ، محمدیہ یونانی میڈیکل اسٹور ؤ کلینک روبرو پرنس ہوٹل مہدی پٹنم 11 بجے دن سے 8 بجے شب ، 11 بجے دن سے 5 بجے شام تک یم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست میں نام رجسٹرڈ کروائیں ۔ رجسٹریشن کا کوٹہ ختم ہوجانے کے بعد دوبارہ رجسٹریشن نہیں کیا جائے گا ۔ مزید معلومات کیلئے جناب ایم این بیگ سے 9247172645 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT