Monday , November 20 2017
Home / دنیا / کیری کاامریکہ۔روس تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال

کیری کاامریکہ۔روس تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال

ماسکو، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کل یہاں دولت  اسلامیہ کے خلاف دباؤ بڑھانے کیلئے امریکہ اور روس کے مابین فوجی تعاون اور خفیہ اطلاعات کے تبادلے پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کی۔ مسٹر کیری نے مسٹر پوتن سے کہا کہ بغیر کوئی ٹھوس قدم اٹھائے شام کے بارے میں مسلسل اسٹراٹیجک کوشش جاری رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ مسٹر کیری نے مسٹر پوتن سے تقریباً تین گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا مسٹر کیری نے شام میں ماسکو کی حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دولت اسلامیہ اور نصرہ فرنٹ کے خلاف دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT