Monday , November 20 2017
Home / دنیا / کیری کا شام میں بشارالاسد کی بیدخلی پر زور

کیری کا شام میں بشارالاسد کی بیدخلی پر زور

واشنگٹن ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور شام میں فوری طور پر سیاسی اقتدار کی منتقلی کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جان کیری نے شام میں جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زوردیا ہے۔ ان کی اس فون کال سے قبل صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر شام کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے روس کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT