Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز پر نومولود لڑکے کی منفرد ہارٹ سرجری

کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز پر نومولود لڑکے کی منفرد ہارٹ سرجری

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کیر ہاسپٹلس بنجارہ ہلز پر ایک نومولود لڑکے کی جس کا وزن 2.6 کلو گرام تھا ، ایک منفرد نوعیت کی ہارٹ سرجری انجام دی گئی ۔ اس طرح کی سرجری شاذ و نادر ہی انجام دی جاتی ہے ۔ کیر ہاسپٹلس بنجارہ ہلز کے ڈاکٹرس کے مطابق حیدرآباد کا 45 دن کا یہ لڑکا جن کا نام محمد عبدالقادر ہے قلب کی پیچیدگیوں میں مبتلا تھا ۔ ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد ہارٹ وال سرجری انجام دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑکے کو سرجری کے 11 ویں دن ڈسچارج کیا گیا ۔ اس کے دل کا سائز کم ہوگیا اور وزن میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کی حالت بہتر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT